16 جون 2025 - 02:18
ایرانی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کا دفاعی نظام تباہ ناکارہ ہو گیا، ٹیلی گراف

واضح رہے کہ برطانیہ اس جنگ میں صہیونیع ریاست کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے ذرائع بھی صہیونیوں کی ترجمانی کرتے ہیں تاہم ان کو ناقابل انکار حقائق کا انکار کرنا ہی پڑتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | 

برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کا دفاعی نظام (بشمول "آئرن ڈوم") ایران کے میزائل حملوں کے سامنے ناکام ہوگیا اور بڑی تعداد میں ایران سے آنے والے میزائل روکنے میں ناکام رہا۔ (واضح رہے کہ برطانیہ اس جنگ میں صہیونیع ریاست کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے ذرائع بھی صہیونیوں کی ترجمانی کرتے ہیں تاہم ان کو ناقابل انکار حقائق کا انکار کرنا ہی پڑتا ہے)۔

رپورٹ کے اہم نکات:

اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی:

ایران کے میزائلز مختلف علاقوں بشمول تل ابیب، بیت یام، حیفا اور رہووت میں گرے۔

بات یام میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

فوجی کمپلیکس "کریا" (اسرائیل کا پینٹاگون) اور وائزمین تحقیقاتی ادارہ "(جو فوجی منصوبوں میں ملوث ہے) پر حملوں سے اسرائیل کی اہم سہولیات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کے دفاعی نظام کی ناکامی:

ٹیلی گراف کے دعوے کے مطابق، ایران کے تقریباً 10% میزائلز اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام سے گزرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایران کے بالسٹک میزائلز ہائپر سونک رفتار (ماخ 5 سے زیادہ) کی وجہ سے "ڈیوڈز سلنگ" جیسے دفاعی نظاموں کے لیے مشکل ثابت ہوئے۔

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ ان کا دفاعی نظام "مکمل نہیں"۔

جانی و مالی نقصانات:

غیر فوجی نقصانات کے علاوہ، اسرائیلی فوجی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

حیفا میں تیل کی پائپ لائنز کو نقصان پہنچا جبکہ عرب شہر "طمرہ" میں ایک گھر پر حملے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کا نتیجہ:

ایران کے حملوں نے ثابت کیا کہ دنیا کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بڑے پیمانے پر مربوط میزائل حملوں کے سامنے کمزور ہیں۔ اسرائیل کو اب اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha